27 اپریل 2012 - 19:30

ايران کے سينئر ملٹري کمانڈر نے دسمبر دوہزار گيارہ ميں اتارے گئے امريکي ڈرون طيارے کي مزيد خفيہ معلومات ڈي کوڈ کئے جانے کي خبر دي ہے-

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے ايئرو اسپيس ڈويژن کے کمانڈر بريگيڈيئر جنرل امير علي حاجي زادے نے کہا کہ ڈرون اور پائيلٹ طياروں کے حوالے پچاس سالہ امريکي ٹيکنالوجي کا نچوڑ  اتارے گئے امريکي جاسوس طيارے کے ذريعے ايک ساتھ ہمارے پاس آگيا ہے-

چار دسمبر دوہزار گيارہ کو ايران کے اليکٹرونک وار فيئر يونٹ نے ايران کي سرحدي حدود ميں داخل ہونے والے جديد ترين امريکي جاسوس طيارے، آر کيو ون سيونٹي کو کاميابي کے ساتھ اپنے کنٹرول ميں لينے کے بعد زمين پر اتار ليا تھا- بريگيڈيئر جنرل امير علي حاجي زادے نے  کہا کہ ايران مذکورہ ڈرون طيارے کے بارے ميں بہت زيادہ معلومات جاري نہيں کرے گا گيوں کہ کيونکہ يہ طيارہ قومي اثاثہ ہے اور اسکا تعلق انٹيلي جينس معاملات سے-

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ کچھ اشارے ضرور کريں گے تاکہ امريکيوں کو پتہ چل سکے ہم نے مذکورہ جاسوس طيارے کي انٹيلي جنس معلومات ڈي کوڈ کرلي ہيں-انہوں نے بتايا کہ  مذکورہ طيارے کوفني خرابي کي وجہ سے سترہ اکتوبر دوہزار دس کو اور ہالنگ کے لئے کيليفورنيا بھيجا گيا تھا  جسکے بعد انيس نومبر دوہزار دس ميں مذکورہ ڈرون طيارے کو افغانستان کے شہر قندھار منتقل کيا گيا- انہوں نے مزيد کہا کہ قندھار مشن کے دوران ڈرون طيارے ميں ايک بار پھر خرابي پيدا ہوئي اور دسمبر دوہزار دس ميں ايک بار پھر  لاس اينجلس منتقل کيا گيا-

ايران کے سيئنر ملٹري کمانڈر نے بتايا کہ کہ لاس اينجلس ميں  مذکورہ جاسوس طيارے کے  سينسرز اور دوسرے آلات کي جانچ پڑتال کي گئي اور آمائشي پروازوں کے بعد دوبارہ قندھار منتقل کيا گيا- انہوں نے بتايا کہ پاکستان ميں اسامہ بن لادن کي موت سے ايک ہفتہ قبل اسي جاسوس طيارے نے اس کے خفيہ ٹھکانےپر بھي پرواز کي تھي- انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے طيارے کے سافٹ ويئر اور ہارڈ ڈسک پر کمانڈ حاصل نہ کي ہوتي تو يہ معلومات ہميں کيسے حاصل ہوسکتي تھيں-

بريگيڈيئرجنرل حاجي زادے نے کہا کہ ايران کے فوجي ماہرين نے آر کيو ون سيونٹي جاسوس طيارے پر مکمل کمانڈ حاصل کرلي ہے اور ہميں طيارے کے آلات اور پروگرام کے بارے ميں بہت کچھ معلوم ہوگيا ہے-

.......

/169